چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، زرداری، گیلانی شریف برادران اور دیگر کے خلاف کیسز کا جائزہ

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف زرداری، سابق وزیراعطم یوسف رضا گیلانی، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

چئیرمین نیب جاوید اقبال کی صدارت میں قومی احتساب بیورو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب کی مجموعی کارکردگی اور میگا اسکینڈلز کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائے وزیراعظم شوکت عزیز، راجا پرویز اشرف اور سید یوسف رضا گیلانی کے کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم خان رئیسانی، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے کیسوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی، پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین، ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال، طارق فصل چودھری، وفاقی وزیر نورالحق قادری، سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا، ایم کیو ایم کے سابق رہنما بابر خان غوری ، پیپلز پارٹی کے رہنما منظوروسان، آغا سراج درانی، سید خورشید شاہ، سلیم مانڈوی والا، سہیل انور سیال، شر جیل انعام میمن اور دیگر کے خلاف کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی ملزمان کو سزا دلوانے کی شرح 68.8 فیصد ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک بدعنوان عناصر سے 714 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔