آج 50 ہزار سے زائد جانورمویشی منڈی پہنچ گئے
چھ جون 2021 سے لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آمد ، پنجاب، بلوچستان،خیبر پی کےسےآج 50 ہزار سے زائد جانورمویشی منڈی پہنچ گئے تعداد ڈھائی لاکھ سے تحاوز کرچکی ہے کورونا ایس او پیز کے انتظامات بھی سخت، ویکسی نیشن کا عمل بھی جاری ہے تفصیل کے مطابق عیدالضحی میں باقی چند روز رہ گئے سپرہائی وے مویشی منڈی کے مختلف بلاکس میں پڑاو ڈالنے کیلئےمرکزی داخلی دروازے پر بڑے بڑے ٹرکوں اور ٹرالرز پر لدے قربانی کی جانوروں کی قطاریں لگ چکی ہیں،7جولائی بروز بدھ کو خانیوال، علی پور،صادق آباد ، ساہیوال، سبی، کوئٹہ،لاڑکانہ،نواب شاہ، گھوٹکی اور نوشہروفیرز سے آنےوالے پچاس ہزار سے قربانی کے جانور مویشی منڈی کی زینت بن چکے ہیں
،میڈیا ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہناتھاکہ ایک ماہ کے نوٹس پر40 دن کیلئے قائم اس عارضی شہر میں اے ٹی ایم مشین،ناگہانی صورتحال سے نبٹنے کیے لیے ایمبولینس، فائر برگیڈ گاڑی بھی 24 گھنٹے الرٹ ہے،مویشی منڈی کے آٙٹھوں دروازوں پر سیکورٹی کے سخت اقدام کیے گئے ہیں حساس کیمروں سے خفیہ نقل وحرکت کی نگرانی کی جاررہی ہے،میڈیا ترجمان کا کہناتھا کہ بیوپاریوں کو ہرقسم کی سہولت موجودہے
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سپرہائی وے مویشی منڈی آنے والے قربانی کے حانوروں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تحاوز کرچکی ہے،نختلف شہروں سےاونٹ،گائے،بیل ،بکرے اور دنبے بھی لائےگئےہیں جبکہ چاروں صوبوں کے چھوٹے بڑے شہروں خانیوال،نوشہرو فیروز،گھوٹکی اور لاڑکانہ سےآنےوالے بیوپاریوں کا کہنا ہے قربانی کےحانورلے کر مویشی منڈی پہنچا ہوں ہرسال یہاں آتے ہیں میڈیا کو آرڈینٹر ذکی ابڑو کا کہنا تھا کہ بیوپاریوں کیلئے جنرل بلاکس بھی کھول دیئے گئے،جانوروں کو پانی،بجلی اوت چارے کی سہولت موجود ہے جانوروں کی آمد کا سلسلہ عیدالضحی تک جاری رہے گا