پاکستان نے دنیا کو 2030 تک 30 فیصد کاریں الیکٹرک پر منتقل کرنے کی یقین دہانی کرادی
عالمی ماحولیاتی ورچوئل کانفرنس امریکا میں منعقد ہوئی۔ اس دو روزہ ورچوئل کانفرنس کا دوسرا دور آج ختم ہوگیا۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ماحول کو نقصان پہنچانے والی گرین ہاؤس گیسز کے اخراج میں 50 سے 52 فیصد تک کمی کا اعلان کیا۔ اس کمی کے لیے انہوں نے 2030 تک کا وقت دیا۔
پاکستان کے نمائندے ملک امین اسلم نے اپنے خطاب میں رکن ممالک کو اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان 2030 تک ملک میں موجود مجموعی کاروں کی تعداد کی 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کردے گا۔