چنگچی میں نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے ملزمان کی شناخت کرنے سے انکار کر دیا
اوباش نوجوان کی جانب سے چنگچی میں سوار لڑکی کا بوسہ لے کر فرار ہونے کا واقعہ، گرفتار ملزمان کی شناخت کیلئے پولیس کا متاثرہ لڑکی سے رابطہ، لڑکی نے منظر عام پر آنے سے صاف انکارکر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں چنگچی رکشا میں اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کا نشانہ بننے والی متاثرہ لڑکی نے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی۔
پولیس کے مطابق چنگچی رکشا میں سوار لڑکی سےدست درازی کیس میں زیر حراست 2 ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو فون کرکے منظرعام پر آنے سے معذرت کرلی ہے تاہم تفتیشی ٹیم کی جانب سے لڑکی کو ملزمان کی شناخت کیلئے منانےکی کوششیں کی جارہی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کو تفتیشی ٹیم نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شناخت کے بعد پولیس خود کیس لڑے گی۔