Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

خیبر پختونخوا: گرفتار دہشت گرد کا خودکُش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف

شیئر کریں
خیبر پختونخوا: گرفتار دہشت گرد کا خودکُش حملہ آور تیار کرنے کا اعتراف

پشاور: سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار افغان دہشت گرد نے خودکُش حملہ آور تیار کرنے سمیت دیگر کئی اعترافات کیے ہیں۔

مشیر اطلاعات اے آر ڈی سی محمود جان بابر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال ہورہی ہے، دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں جب کہ فورسز دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کررہی ہیں۔

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی اے آر ڈی سی عباس احسن نے بتایا کہ خارجی حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار دہشت گرد کا تعلق افغان صوبہ پکتیا سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ افغان دہشت گرد نے افغان آرمی میں کمانڈو ٹریننگ حاصل کی جب کہ اس نے ایک خودکُش حملہ آور کو بھی تیار کیا۔ دہشت گرد خارجی کمانڈر منصور کے ساتھ بطور سیکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے۔

پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا۔

ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ وہ افغانستان میں طالبان کے دور میں زخمی ہوا۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے ایک سال مفتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور مدرسے میں درس و تدریس شروع کی۔ اس کے بعد اکرمہ کے ساتھ جلال آباد میں ملاقات کی۔

گرفتار دہشت گرد نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اکرمہ کو خودکُش حملے کے لیے تیار کیا تھا۔ دہشت گرد نے بتایا کہ پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جارہا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/khyber-pakhtunkhwa-arrested-terrorist-confesses-to-training-suicide-bombers/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں