سندھ کراچی میں منکی پاکس سے متاثرہ پہلا شیر خوار بچہ دم توڑ گیا، سندھ میں اموات 12 ہوگئیں

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں منکی پاکس میں مبتلا ہونے والا پہلا شیر خوار بچہ اسپتال میں انتقال کر گیا۔
اس کے ساتھ رواں سال سندھ میں منکی پاکس سے اموات کی تعداد 12 ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں 98 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمہ صحت نے شہریوں سے کہا ہے کہ دانے، بخار یا غدود سوجنے کی صورت میں جلد ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مشتبہ مریضوں سے قریبی رابطے سے گریز کریں۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/karachi-infant-mpox-death-sindh-toll-12/






