کراچی، 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد
کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد رہی۔تفصِلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 1293 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں یہ شرح 3.82 فیصد جب کہ صوبے بھر میں 8.08 فیصد رہی۔ترجمان کےمطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 41 افراد انتقال کرگئے۔
دوسری جانب پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔