Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

پمز میں عمران خان کا طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرار

شیئر کریں
پمز میں عمران خان کا طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرار

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا۔

پمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے رات گئے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ اور آنکھوں کا فالو اَپ ٹریٹمنٹ کیا گیا، جہاں ان کے طبی اشاریے معمول کے مطابق پائے گئے جب کہ بانی پی ٹی آئی کی عمومی جسمانی حالت بھی تسلی بخش اور مستحکم قرار دی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ماہر امراض چشم کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کو آنکھ میں اینٹی وی ای جی ایف انجکشن لگایا گیا، انجکشن لگانے کا عمل شعبۂ امراض چشم کی ٹیم نے مکمل کیا۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ طبی معائنے کے بعد عمران خان کو واپس جیل منتقل کردیا گیا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/imran-khan-undergoes-medical-examination-at-pims-health-declared-satisfactory/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں