انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
آئی جی سندھ کو عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومت سندھ نے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر کامران فضل کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر کامران فضل کو ان کی ریٹائرمنٹ یعنی 17 جولائی تک قائم مقام آئی جی سندھ کے طور پر کام کرنے کا کہا گیا ہے، اس کے بعد ممکنہ طور پر محسن بٹ اگلے آئی جی سندھ ہوں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت سندھ آئی جی سندھ مشتاق مہر کے کام کرنے کے طریقہ کار سے خوش نہیں تھی اور انہیں تبدیل کرنا چاہتی تھی۔