ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکارؤں کے مغربی لباس پہننے پرحریم شاہ کا ردعمل
حریم شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی اور بیہودگی پھیلائی جارہی ہے، لیکن پاکستانی اداکاراؤں نے جیسے بے شرمی والے لباس پہنے ہوتے ہیں ان کے خلاف کوئی نہیں بولتا۔تفصِلات کے مطابق ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر پاکستانی اداکاراؤں کے مغربی لباس زیب تن کیے جانے کے معاملے پر پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھی رد عمل دے دیا۔حریم شاہ کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ آج تک کسی بھی ٹک ٹاکر نے ایسی بے ہودگی والا لباس نہیں پہنا جس میں جسم کا کوئی حصہ ننگا ہو۔ حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لبرل بھِی اداکاراوں کے لباس کو بے ہودہ ہی کہہ رہے ہیں، آج میڈیا کیوں چپ ہے؟ آج کسی میڈیا نے ان اداکاراوں کے خلاف کوئی بات نہیں کی، اگر تنقید کرنی ہے تو ان چیزوں پر کریں۔