دنیا میں فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 16 ہزار سے زائد

عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 18 لاکھ سے زائد ہوچکی ہیں،جبکہ عالمی اداراے صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 74 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 16 ہزار سے زائد ہے۔ اور 38 لاکھ38 ہزار 506 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔تفصِلات کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 15 ہزار717 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 43 لاکھ 52 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 75 لاکھ 43 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔