کوروناوائرس:پاکستان میں اموات کی کل تعداد 22 ہزار345ہوگئی
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 24 اموات اور ایک ہزار 277نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے اور 9 لاکھ 5ہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی۔کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685 ہوگئی ہے۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار779، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 38 ہزار 179، پنجاب 3 لاکھ 46 ہزار 454، سندھ 3 لاکھ 38 ہزار387، بلوچستان27 ہزار242، آزاد کشمیر 20 ہزار 405 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار239 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔