ملک میں کورونا کیسز کی شرح3.02 فیصد ہو گئی

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 3.02 فیصد ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق المی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 1 ہزار 430 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 58 اموات ہوچکی ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار376 ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار323 تک پہنچ گئی جبکہ 8 لاکھ 64 ہزار931 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 630 ہے

۔
اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار766، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 34 ہزار558، پنجاب 3 لاکھ 42 ہزار 498، سندھ 3 لاکھ 23 ہزار828، بلوچستان 25 ہزار819، آزاد کشمیر 19 ہزار 510اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 642 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔