سندھ: کورونا کے 867 مریضوں کی حالت تشویشناک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ 867 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 9 ہزار 630 ہو گئی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا سے مزید 11 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 4 ہزار920 ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 1529 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں کورونا کے مزید ایک ہزار 66 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر قائد میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 9 ہزار 883 ہو گئی ہے

سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے بھی کچھ دیر قبل اعلان کیا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے باعث تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔