کراچی، گزشتہ ایک ماہ میں کورونا مریضوں کی شرح ڈبل
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کل محکمہ داخلہ سندھ نےنوٹی فکیشن جاری کیا، کورونا کے حوالے سے نئی پابندیاں لگائی گئی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نےحکومت کی جانب سےفیصلوں سےآگاہ کیا۔کورونا صورتحال کے حوالے سے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ7روزمیں کراچی میں کوروناکیسز کی شرح12.7فیصدرہی، حیدرآبادضلع میں 10.8 فیصد کورونا پوزیٹو ریشو رہا ہے، 24 اپریل کے مقابلےمیں اس وقت تعداد دگنی ہوچکی ہے، 24 اپریل کو 855 اور 24 مئی کو ڈبل فیگر ہوچکی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرزبتاتے ہیں کہ اگلے 14روز بہت اہم ہیں، اگر اگلے 14روزاحتیاط کرلی تودن بہترہوسکتےہیں، کل اتوارکےروزسیکڑوں کی تعدادمیں پارکس میں رش تھا، آج مجبوراًسندھ حکومت کوفیصلہ کرناپڑاکہ پارکس بندہونگے،ہرجگہ دفاترمیں بھی ایس اوپیزکی خلاف ورزی کی جارہی ہے
۔ترجمان نے کہا ایک بار پھر حکومت کو وہ مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے ہیں، نہیں چاہتے کرفیو لگایا جائے، چیزوں کو مکمل بند کر دیاجائے، آپ چاہتےہیں کہ معمولات زندگی معمول پرہوں تو ہمارا ساتھ دینا ہوگا، اگرآپ چاہتےہیں مزیدسختی نہ ہوتوحکومتی گائیڈلائن کواپناناہوگا، آپ سب کوایس اوپی پرعمل،ماسک پہننا ہوگا ویکسین لگوانا ہوگی۔