سندھ، کورونا سے مزید 12 افراد جاں بحق
عالمی وبا کورونا وائرس سے سندھ میں مزید 12 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جب کہ مزید 812 افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا سے متعلق صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 2لاکھ 94 ہزار237 ہو گئی ہے۔جبکہ کراچی میں کورونا کے مزید 441 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کے 666 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 62 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وبا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 887 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار106 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 64 ہزار 557 ہو گئی ہے۔