پنجاب میں ایک بار پھر لاک ڈاﺅن کی سفارش

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کورونا کیسز کی روک تھام کے لیے صوبے کے زیادہ متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاﺅن ضروری ہے. یاسمین راشد نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ملک میں اب یومیہ ساڑھے 5 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جارہی ہے ہماری کوشش ہے کہ کوئی ویکسین سے محروم نہ رہے.انہوں نے کہا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسزمیں صرف 10 فیصد وہ ہیں جن کی ویکسین ہوچکی ہے ادھر وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہاہے کہ آزاد کشمیر میں اس وقت کورونا مثبت کیسز کی شرح 25 سے 30 فیصد کے درمیان چل رہی ہے.

خیال رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 102 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا کے باعث اموات کی تعداد 24 ہزار 187 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 934 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 397 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.30 فیصد رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔