پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں کمی سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 26 اضلاع میں سوئمنگ پولز اور پارکس کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے کورونا وائرس ٹاسک فورس کی منظوری کے بعد پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر اسپورٹس کی اجازت دے دی گئی ہے۔


خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 43 اموات اور 2 ہزار 117 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4.05 فیصد رہی۔ورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 999 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 20، خیبرپختونخوا 4 ہزار 73، اسلام آباد 760، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 277اور آزاد کشمیر میں 543 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


واضح رہے کہ سیکریٹری صحت پنجاب سارہ اسلم نے فیصلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سوئمنگ پولز اور پارکس کھولنے کی اجازت کورونا کیسز کی شرح میں واضح کمی کے بعد دی گئی ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ کیئر پنجاب سارہ اسلم کا کہنا تھا کہ پارکس، سوئمنگ پولز اور واٹر اسپورٹس کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا لازمی ہوگا جب کہ تفریحی سرگرمیوں کی 50 فیصد رش کے ساتھ اجازت ہوگی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔