پاکستان میں کل 11کروڑ 20لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگے گی ، سینٹ کو آگاہی
پاکستان میں کل 11 کروڑ 20 لاکھ شہریوں کو کرونا ویکسین لگے گی جبکہ پاکستان میں 52 فیصد آبادی کرونا ویکسین لگانے کی اہل نہیں۔جبکہ 2021تک 7 کڑور 80 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔سینیٹ میں وزارت صحت کی طرف سے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ کل 52فیصد شہری ویکسین لگانے کے اہل نہیں ہیں ۔ دوسری جانب پاکستان میں 49.2فیصد شہریوں کی عمر 18سال سے کم ہے اور 2.8فیصد حاملہ خواتین ہے۔ پاکستان کی کل آبادی 234ملین ہے اس طرح 112ملین شہری ویکسین لگانے کے اہل ہیں ،حکومت کا 2021تک 78ملین آبادی کو ویکسین لگانے کا ہدف 2021 تک بنایا گیا ہے اور 2022 تک پوری آبادی تک ویکسین لگانے کا عمل بڑھایا جائے گا۔