کیماڑی کے کی دو یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: کیماڑی کے کی دو یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔تفصِلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے 2 سب ڈویژن کی یونین کونسل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 7 مئی 2021 تک نافذ رہے گا۔ متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔تاہم تفصِلات کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن کیماڑی کی یو سی نمبر 3 اور سب ڈویژن سائٹ یو سی میٹروول 4 میں لگایا گیا ہے۔تفصِلات کے مطابق نوٹیفیکیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں تمام کاروباری سرگرمیاں کورونا ایس او پیز کے مطابق ہونگی۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔تاہم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا وبا سے ایک ہی دن میں مزید 144 اموات ہوچکی ہیں۔جبکہ ملک بھر میں 5 ہزار 870 نئے کیسز سامنےآئے ہیں۔جس کے بعد کل اموات کی تعداد 16 ہزار84 تک پہنچ گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82ہزار290افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔