کراچی میں مثبت کورونا کیسز کی یومیہ شرح 11.50فیصد تک پہنچ گئی

کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی یومیہ شرح 11.50فیصد تک پہنچ گئی جبکہ ملک میں مثبت کورونا کیسزکی بلند ترین شرح گلگت بلتستان میں ہے، جہاں شرح27.03 فیصد ہے جبکہ جہلم،صوابی میں کوروناکیسزکی شرح صفرریکارڈکی گئی ہے۔
خیال رہے ک ہ وزارت صحت کی جانب سے ملک میں کے مختلف شہروں میں مثبت کورونا کیسز کی شرح کے حوالے سے تفصیلات جاری کردی گئی ہے۔ کراچی میں مثبت کوروناکیسزکی یومیہ شرح 11.50فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح 5.40فیصد اور پشاورمیں مثبت کوروناکیسز کی یومیہ شرح 5.19فیصدہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی محکمہ صحت کےمطابق گزشتہ روز 107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔