کورونا کی حقیقت کا اندازہ بہن کے انتقال پر ہوا، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ سنبھل شاہد کی موت کے بعد مداحوں کیلیے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق بشریٰ انصاری نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق غلط معلومات اور افواہیں دی جاتی رہیں لیکن یقین اس وقت ہوا جب اپنی بہن کو کھو دیا۔ابشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ حقیقت کا اندازہ اس وقت ہوتا ہے جب کوئی اپنا بہت تکالیف کے بعد دنیا سے رخصت ہوا۔اداکارہ بشریٰ انصاری نے سنبھل شاہد کیلیے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔