آئندہ بجٹ کا ابتدائی خاکہ تیار، مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہنے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجٹ برائے سال 2021-22ء کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا ہے۔ بجٹ میں آئندہ سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ابتدائی خاکے میں جی ڈی پی کا حجم 46 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 52 ہزار ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ کے ابتدائی ڈرافت کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح 8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ بجٹ اسٹریٹیجی مالی سال 2022-23ء کے دوران مہنگائی کی شرح 6.8 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ مالی سال 2021-22 قرض جی ڈی پی کا 84.3 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

دستاویز کے مطابق مالی سال 2023-24ء کے دوران مہنگائی 6.5 فیصد تک رہے گی۔ آئندہ مالی سال کیلئے برآمدات کا ہدف 25.7 ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئندہ مالی سال درآمدات 51 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔