نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوٹس لینے کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کے پاس مہنگائی کے تدارک کے لئے سرکاری قیمتوں کے نفاذ کو یقینی بنانیکی پالیسی نہیں، نوٹس لینے اور انکوائری رپورٹوں کے جھانسے دے کر مہنگائی پر قابو پانے کے آپ کے دعوے بے نقاب ہوچکے،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ تنخواہ دار تو کچھ گزارا کرسکتے ہیں مگر عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران عید میں دیہاڑی دار مزدوروں کے گزارے کے لئے کیا پالیسی بنائی ہی نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے کو علم ہی نہیں وہ ملک کے گلی کوچوں میں تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے۔عمران خان غریبوں پر رحم کریں، صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں 19 فیصد اضافہ ہوچکا ہے،

مرغی 400 روپے کلو سے زائد کرکے عمرے کے لئے سعودی عرب جانے والے عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔بلاول بھٹو زرداری کا مزید یہ بھی کہنا تھا بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اخراجات کا چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے موازنہ کیا جائی دورہ سعودی عرب سے زکوٰ ة اور فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل کیا عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد ایک ایٹمی ملک کو سعودی بادشاہ کی زکوٰة کے چاول کے لائق بنانے کے لئے تھی تو دعا کیجئے کہ اللہ کسی کو ایسی جدوجہد کی توفیق نہ دے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔