24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 313 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 18 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 37 ہزار 573 ہو گئی

حکومت کا 15 ہزار ٹن درآمدی چینی خیبر پختونخوا کو دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے 15 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختونخوا کو دینے کا فیصلہ کر لیا۔ حکومت کی جانب سے فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر کیا گیا۔ تفصِلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے ذریعے درآمدی چینی

کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر نے زور پکڑ لیا۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ضلع شرقی کے بعد ضلع غربی میں بھی پابندیاں اوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیآ۔ تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور این سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر ڈپٹی

صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب

تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔تعلیمی اداروں میں بھی طلباء اور اساتذہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے

پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ صحفیہ جبار میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ماڈل صحفیہ جبار نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں کو آگاہ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو

دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 68 لاکھ 60 ہزار 592 ہوگئی جبکہ کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 12 لاکھ 5 ہزار 838 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ 81 ہزار 408 ہے،ان میں سے

سونے کی قیمت میں اچانک 1000 روپے اضافہ

ملک میں فی تولہ سونا 1000 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار 100 روپے ہوگیا۔فی تولہ قیمت میں اضافے کے بعد ملک میں دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے اضافے سے 96 ہزار 965 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمت میں

پی ڈی ایم کا 13 دسمبر کومینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ پر مشتمل اپوزیشن اتحاد نے 13 دسمبر کومینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کردیا، رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ موجودہ حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبر کو ثابت ہوگا لاہور جاگ اٹھا ہے، اس کے

پنجاب میں کورونا میں اضافہ، بیک اپ وارڈز کی بحالی شروع

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہونے لگا، پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر بیک اپ وارڈز کی بحالی شروع کر دی گئی۔ پی کے ایل آئی لاہور میں کورونا وارڈ دوبارہ کھول دیا گیا

کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے ، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں کاروبار ، صنعتیں اور اسکول بند نہیں کریں گے بلکہ کورونا ایس او پیز پر سخت عمل درآمد کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس