کورونا ویکسین کی تین مزید کھیپ رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی: اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تین مزید کھیپ رواں ماہ پاکستان پہنچ جائیں گی۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہیے کہ خود کو کورونا ویکسی نیشن کے لیے رجسٹر کروئیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد ڈھائی کروڑ سے زائد ہے، تاہم اب تک کورونا سے بچاوٗ کیلئے ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹرڈ کروانے والوں کی تعداد 18 لاکھ سے کچھ ہی زیادہ ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ ابھی تک رجسٹرڈ افراد میں سے 10 لاکھ 65 ہزار افراد کو کورونا سے بچاوٗ کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

سربراہ این سی او سی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کروائیں اور خود کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھیں۔ رواں ماہ ویکسین کی تین کھیپ پاکستان پہنچ جائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔