کراچی، مفت کورونا ٹیسٹ سروس کا آغاز
کراچی :عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز کردیا گیا میئرکراچی نے کہا لوگ بلا خوف یہاں پرآئیں اور اپنا ٹیسٹ کرائیں۔
تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں مفت کورونا وائرس ٹیسٹ سروس کا آغاز ہوگیا،اسپتال میں کورونا ٹیسٹ سروس کا افتتاح میئرکراچی وسیم اختر نے کیا۔ میئرکراچی وسیم اختر نے کہا آج ہمارے لئے ایک بہت بڑا دن ہے، کورونا سے متاثرہ مریضوں کے یہاں مفت ٹیسٹ ہوں گے ، لیب میں تمام تربیت یافتہ ڈاکٹر اورعملہ موجود ہے، لوگ بلا خوف یہاں پرآئیں اور اوراپنا ٹیسٹ کرائیں۔