کاروبار پچھلے ہفتے ساڑھے 34 ہزار کی کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں 7800 روپے تولہ اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل سات روزہ کمی کے بعد اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے صرافہ بازار میں قیمتوں کا رجحان تبدیل ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 687 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر اضافے کے بعد 3 ہزار 616 ڈالر کا ہوگیا۔
قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قبل سونے کے نرخ مسلسل سات روز تک گرتے رہے تھے۔ پچھلے ہفتے کے دوران فی تولہ سونا ساڑھے 34 ہزار روپے سستا ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری سیشن میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے میں فروخت ہورہا تھا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-prices-rise-by-rs-7800-per-tola-today-following-a-rs-34500-decline-last-week/





