کاروبار 9 ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے وصولی کا انکشاف

اسلام آباد: جنوری تا ستمبر 2026 پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دستیاب اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران پٹرولیم لیوی کی وصولیوں کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد اس لیوی کے ذریعے عوام سے ٹیکس (لیوی) جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب اسی عرصے میں پٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی قریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کرلیے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/revelation-of-rs-1126-billion-collected-under-the-petroleum-levy-in-9-months/





