Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

سونا 3500 روپے تولہ مزید سستا، ایک ہفتے میں ساڑھے 34 ہزار روپے کی تاریخی کمی

شیئر کریں
سونا 3500 روپے تولہ مزید سستا، ایک ہفتے میں ساڑھے 34 ہزار روپے کی تاریخی کمی

کراچی: پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید 3500 روپے کمی، فی تولہ 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 3500 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

صرافہ بازار سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 34 ہزار 600 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے سونے کی خریداری کرنے والے صارفین کو ریلیف ملا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ بین الاقوامی بازار میں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہوکر 3538 ڈالر پر آگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-drops-another-rs3500-per-tola-records-historic-weekly-decline-of-rs34500/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں