کراچی کے متاثرہ علاقے شام 7 بجے سیل
کراچی : شہر قائد میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں آج شام سے پندرہ روز کیلئے لاک ڈاؤن ہوگا، متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے چھ اضلاع میں کورونا سےمتاثرہ علاقوں میں آج شام سات بجے سے لاک ڈاؤن پر عملدرآمد ہو گا، لاک ڈاؤن پندروہ روز کے لئے 18 جون سے 2 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران پابندی والے علاقوں میں کسی شخص کو بغیر ماسک آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔ان علاقوں میں گھر سے نکلنے کی صرف ایک شخص کو اجازت ہوگی ، گھرانے کا ایک شخص قومی شناختی کارڈ دکھا کر کر ضروری کھانے پینے یا فارمیسی خریدنے کے لئے باہر نکل سکے گا۔
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں تمام کاروبار کسی امتیاز کے بغیر بند رہیں گے، صرف گروسری اور فارمیسی کی دکانوں کو حکومت سندھ کے یکم جون کے نوٹی فیکیشن کے مطابق کاروبار کی اجازت ہو گی جبکہ دیگر صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے، کھانے پینے کی کسی بھی قسم کی اشیا کی ہوم ڈیلوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، رکشہ، بس، ٹیکسی کری،اوبر ایرلفٹ ، ایس بلیو وی ایل سمیت پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کورنگی میں یوسی2مخدوم بلاول،قیوم آباد اے اور بی،اللہ والا ٹاؤن کے علاقے ، کورنگی میں یو سی2 میں ناصر کالونی، پی این ٹی، دارلسلام کے علاقے ، لانڈھی ٹاؤن میں یوسی9 کے علاقے 36بی، عوامی کالونی، پاورہاؤس اور ملیرٹاؤن میں یوسی1 کے مومن آباد فیز3 ، ایس ون 35ماڈل کالونی ، جعفر باغ اور نشتر اسکوائر شامل ہیں۔
شاہ فیصل ٹاؤن میں یوسی7 میں ملت ٹاؤن،الفلاح سوسائٹی اور ملیرہالٹ کے علاقے ، ملیرٹاؤن میں یوسی 9میں سی اے اے کالونی،کینٹ بازار، اولڈ اقبال آباد، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی 5 یوسیز، یو سی کراچی کنٹونمنٹ میں ڈولی کھاتہ کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
یوسی کھاراد 3 میں لی مارکیٹ ، یوسی صدر 8 میں برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، صدر،اردو بازار کے علاقے بھی لاک ڈاؤن کی جانے والی جگہوں میں شامل ہیں جبکہ یوسی فیز 6 کے علاقے خیابان بدر اور خیابان محافظ ، یوسی لیاری میں آگرہ تاج اور بہارکالونی کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 2یوسیز، گلبرگ کے علاقے جوہر آباد، نارتھ کراچی میں باب غازی اپارٹمنٹ سیکٹر11ای کی کچھ گلیاں، انار کلی مارکیٹ میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 6 یوسیز ، یوسی 5 کے علاقے گلشن معمار، خدا کی بستی فیز 2 کی متاثرہ یوسیز ، یو سی 3 اسلام نگر،نیول کالونی سیکٹر 4، یو سی 5 سعید آباد میں ایریا5 جی،5 جے اور اے 3، یوسی 4میٹرول میں بلاک3 ،فرنٹیئر کالونی میں سیکٹر 5،4مالاکنڈ اسپتال، اسماعیلی کواٹر جبکہ کرسچن کالونی کے متاثرہ علاقوں کو بھی لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
گلشن ٹاؤن کی11 یوسیز اور جمشید ٹاؤن کی 6یوسیز کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،گلشن ٹاؤن یوسی 1میں محمد علی سوسائٹی، یوسی 2بہادر آباداو بلاک 14، یو سی 4 عیسیٰ نگری،یوسی 6بلاک 13،یوسی 7میں گلشن جمال،یوسی 8میں 13ڈی 2 ، یوسی9 کے بلاک7 ،یوسی 10میں بلاک 14،15 ، 11 اور گلستان جوہر بلاک2، یو سی 12میں سچل گوٹھ اوررابعہ پیٹل بھی بند ہوگا۔
یوسی13میں صفورہ، یوسی14 میں روفی لیک ڈرائیوان، گلستان جوہر بلاک13، جمشید ٹاؤن میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2، طارق روڈ اور بلاک 6، یوسی 7میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 6اور 2،یو سی 8 میں بلتی محلہ ، یوسی 10میں مارٹن کواٹرز، فاطمہ جناح کالونی ، یوسی 11 میں جماعت خانہ، جہانگیرروڈ کواٹرز نمبر2 ،جہانگیرروڈ نمبر1، یوسی11 میں تین ہٹی اور بجلی گراونڈ کے علاقے بھی شامل ہیں۔
ڈسٹرکٹ ملیر کی 6یوسیز کو بھی بندکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، یوسی 3کے روڈ نمبر 9اور کمرشل مارکیٹ ایریا، گلشن حدید یوسی 6میں فیز 1اور 2کی کمرشل مارکیٹ ، یوسی 5 جعفرطیارہ میں جناح اسکوائرکمرشل مارکیٹ کا ایریا، یوسی ایک مظفرآباد میں ڈی ایریا، اولڈ ایریا، جیکب لائن، مجید کالونی سیکٹر 1 اور2 ، یوسی 3 داؤد چورنگی کمرشل مارکیٹ سے 89 پیٹرول پمپ تک اور یوسی 4مین قائدآباد، گوشت گلی،مرغی خانہ،تمام موبائل مارکیٹ کا حصہ شام سات بجے لاک ڈاؤن کردیا جائے گا۔