Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کھیل

ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان بھارت کو ایک وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

شیئر کریں
ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ: پاکستان بھارت کو ایک وکٹ سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا

ڈھاکا: بنگلادیش میں جاری ایشیا کپ بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد روایتی حریف بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان درگاہ راؤ نے 62، سنجے کمار نے 30 اور دنا وینکٹیش نے 26 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے بابر علی، بدر منیر اور محمد ادریس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پاکستان کو آخری 2 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے، نعمت اللہ نے پانچویں گیند پر چھکا اور آخری گیند پر چوکا لگا کر پاکستان کو ایک وکٹ سے فتح دلادی۔

پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایونٹ کا فائنل 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/blind-cricket-asia-cup-pakistan-beat-india-by-one-wicket-to-reach-the-final/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں