کراچی امیر تبلیغی جماعت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کرگئے، دینی حلقوں میں سوگ

کراچی: امیر تبلیغی جماعت، ممتاز عالم دین، شیخ الحدیث اور استاذ العلماء حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کرگئے، ان کی رحلت کی خبر سے ملک بھر کے دینی و مذہبی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا چھا گئی۔
مولانا نذرالرحمٰن 2018 سے تبلیغی جماعت کے امیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی دین اسلام کی تبلیغ، اشاعت اور اصلاح معاشرہ کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ ان کی علمی، تدریسی اور دعوتی خدمات کو دینی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا نذرالرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں، جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/amir-of-tablighi-jamaat-maulana-nazar-ur-rehman-passes-away-religious-circles-mourn-his-death/






