کراچی نئے انتظامی یونٹس کے حق میں ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو ریلی نکالنے کا اعلان

کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے 29 نومبر کو کراچی میں ریلی کی اجازت کے لیے درخواست جمع کروادی۔
ایم کیو ایم نے 29 نومبر کو نئے انتظامی یونٹس سے متعلق شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہ احمد خان نے ریلی کی اجازت کے لیے کمشنر کراچی کو درخواست دے دی ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان نے درخواست میں جلسے کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامی اور سیکیورٹی تعاون کی بھی درخواست کی جب کہ جلسے کے دوران تمام قانونی ضوابط اور سیکیورٹی پروٹوکولز کی پابندی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل پر ریلی کے بعد مزار قائد سے متصل باغِ جناح میں عوامی جلسہ ہوگا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/mqm-announces-rally-on-november-29-in-support-of-new-administrative-units/






