Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کراچی

کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان، مطلع ابر آلود رہے گا

شیئر کریں
کراچی میں آج اور کل ہلکی بارش کا امکان، مطلع ابر آلود رہے گا

کراچی: ملک میں داخل ہونے والے مغربی سسٹم کے زیر اثر محکمۂ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔

محکمۂ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں آج اور کل مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جب کہ شہر میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

کراچی میں اتوار کو شہر کی فضاؤں پر ہلکی دھند کے سبب حدِ نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی سسٹم کے تحت بارشیں ہوسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ مغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بالائی اور مغربی حصوں کو متاثر کررہی ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/light-rain-expected-in-karachi-today-and-tomorrow-with-cloudy-skies-prevailing/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں