کراچی کراچی میں عمارت گرنے کا واقعہ: ڈی جی ایس بی سی اے عہدے سے فارغ، 16 افسران معطل

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ نے کراچی میں عمارت گرنے کے واقعے پر سیکریٹری بلدیات کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی ایڈمن سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے پر اجلاس ہوا، اس دوران وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری بلدیات اور ڈی جی ایس بی سی اے وسیم شمشاد کو دونوں عہدوں سے ہٹادیا اور وفاقی حکومت کو وسیم شمشاد کو معطل کرکے انکوائری کی سفارش کی۔
ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے سندھ بلڈنگ کے متعلقہ 16 افسران کو معطل کرنے کا حکم دیا اور عمارت کے مالک اور بلڈر کو گرفتار کرنے سمیت عمارت کے آرکیٹیکٹ اور انجنیئر کو شامل تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی سی ایسٹ نصراللہ عباسی اور ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کو بھی عہدے سے ہٹادیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ نے عمارت کے گرنے پر شدید ناراضگی اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کے بعد بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا کوئی ملازم ملوث پایا گیا تو کارروائی کی جائے۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/karachi-building-collapse-sbca-director-general-removed-from-office-16-officials-suspended/






