Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

سونا فی تولہ 700 روپے سستا، تین روز کے دوران قیمت میں 14 ہزار سے زائد کمی

شیئر کریں
سونا فی تولہ 700 روپے سستا، تین روز کے دوران قیمت میں 14 ہزار سے زائد کمی

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے ہوگئے۔

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ بھی 600 روپے کم ہوگئے ہیں، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار 311 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہونے کے بعد 3 ہزار 884 ڈالر پر آگیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں ہونے والی اس کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث زیورات خریدنے کے خواہش مند صارفین کو قدرے ریلیف ملا ہے، تاہم سونے کے کاروبار سے وابستہ افراد عالمی مارکیٹ کی صورتحال اور آئندہ قیمتوں میں ممکنہ اتار چڑھاؤ پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/gold-prices-drop-by-rs-700-per-tola-falling-by-more-than-rs-14000-in-three-days/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں