Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

کوہاٹ میں پولیس وین پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید

شیئر کریں
کوہاٹ میں پولیس وین پر دہشت گرد حملہ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار شہید

کوہاٹ: کمبٹ کوہاٹ کے علاقے میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ترجمان کوہاٹ پولیس کے مطابق پولیس کی گاڑیاں بھی جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئیں، دہشت گردوں کی طرف سے پولیس پر فائرنگ جاری ہے جب کہ پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ اور کرک کے درمیان واقع علاقہ دربوکچ جلندھر بانڈہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے واقعے میں 11 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

کوہاٹ پولیس غیر قانونی گولڈ مائننگ پر چھاپہ مارنے گئی تھی، ذرائع کے مطابق کوہاٹ پولیس کی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا۔

پولیس پر حملے کے بعد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پی آر او پولیس نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی کمبٹ حیدر زمان، سب انسپکٹر مختیار بھی شامل ہیں، شہدا کی تعداد 11 ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق کوہاٹ میں پولیس موبائل گاڑیوں پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 11 ہوگئی، مجموعی طور پر 11 اہلکار شہید جب کہ 12 زخمی ہیں۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/terrorist-attack-on-police-van-in-kohat-11-personnel-including-dsp-martyred/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں