کاروبار ملکی معیشت کے لیے بڑی خوشخبری: خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

خیرپور: ملکی معیشت کے لیے اہم خوش خبری، سندھ کے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرلیے گئے۔
او جی ڈی سی ایل نے ضلع خیرپور میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں، جن کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرادی گئی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق بٹرسیم نارتھ ویسٹ-1 کنویں سے یومیہ ایک کروڑ 28 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوئی جب کہ یومیہ 175 بیرل کنڈنسیٹ حاصل ہوگا۔
او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ نئی دریافت سے پاکستان کے مقامی گیس ذخائر میں اضافہ ہوگا، دریافت شدہ گیس کو جلد قومی سسٹم سے منسلک کیا جائے گا۔
https://urdu.voiceofsindh.com.pk/major-good-news-for-the-national-economy-new-oil-and-gas-reserves-discovered-in-khairpur/





