Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کاروبار

گوادر بندرگاہ پر اہم کامیابی، پاناما کا بحری جہاز لنگر انداز

شیئر کریں
گوادر بندرگاہ پر اہم کامیابی، پاناما کا بحری جہاز لنگر انداز

گوادر: گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں ایک اور اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاناما کے پرچم بردار بحری جہاز کی کامیاب برتھنگ کے بعد 26 ہزار 321 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی ان لوڈنگ شروع کردی گئی۔

بحری جہاز ایم وی گریٹ وین تاؤ متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے لیے کارگو لے کر گوادر پہنچا ہے۔ کارگو کو گوادر پورٹ پر عارضی طور پر محفوظ رکھنے کے بعد دوسرے بحری جہاز کے ذریعے فجیرہ منتقل کیا جائے گا۔

چیئرمین گوادر پورٹ نورالحق بلوچ کے مطابق ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کا تسلسل عالمی شپنگ کمپنیوں اور تجارتی حلقوں کے گوادر پورٹ پر بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ اپنی جغرافیائی اہمیت اور آپریشنل سہولتوں کے باعث علاقائی و بین الاقوامی بحری تجارت میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

نورالحق بلوچ کے مطابق ٹرانس شپمنٹ کارگو کی آمد سے شپنگ، لاجسٹکس اور کارگو ہینڈلنگ سمیت مختلف شعبوں میں نئے تجارتی مواقع پیدا ہوں گے، گوادر پورٹ کو علاقائی بحری تجارت اور لاجسٹکس کا اہم مرکز بنانے کے لیے آپریشنل صلاحیتوں میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خلیجی خطے میں بحری تجارتی راستوں کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں گوادر پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، مختلف بحری جہازوں کی آمد اور کارگو ہینڈلنگ کا تسلسل گوادر پورٹ کے علاقائی بحری تجارت میں ابھرتے ہوئے کردار کا عکاس ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/major-achievement-at-gwadar-port-panamanian-flagged-ship-docks-successfully/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں