Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
پاکستان

نیٹلی بیکر پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد، صدر ٹرمپ کا اعلان

شیئر کریں
نیٹلی بیکر پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد، صدر ٹرمپ کا اعلان

واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناظم الامور نیٹلی بیکر کو پاکستان میں نیا سفیر نامزد کردیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے نیٹلی بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیا ہے، جس کے بعد نیٹلی بیکر کی نامزدگی منظوری کے لیے سینیٹ کو بھیج دی گئی ہے اور سینیٹ کی منظوری کے بعد وہ سفیر مقرر ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ نیٹلی بیکر نے جنوری 2025 میں اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے میں بطور ناظم الاُمور اپنی ذمے داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس وقت پاکستان میں بطور امریکی ناظم الاُمور خدمات انجام دے رہی ہیں۔

نیٹلی بیکر اس سے قبل امریکی سفارت خانہ دوحہ، قطر میں ڈپٹی چیف آف مشن بھی تعینات رہیں۔

نیٹلی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی جب کہ انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی میں کینیڈی اسکول آف گورنمنٹ سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔

نیٹلی بیکر امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے نیشنل وار کالج کی 2017 کی مایہ ناز گریجویٹ ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے جیفری کولائر کو متحدہ عرب امارات، سنتھیا کیرشٹ کو سینیگال اور ایان میک کیری کو مالی میں امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/natalie-baker-nominated-as-the-new-us-ambassador-to-pakistan-president-trump-announces/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں