پنجاب حکومت کا نوازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کیلیے ہائیکورٹ کوخط

اسلام آباد : نوازشریف طبی بنیادوں پر پنجاب حکومت کو مطمئن نہیں کرسکے ، پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں خط جمع کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے معاملے پر ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کی ضمانت مسترد کرنے کیلئے ہائی کورٹ کو آگاہ کیا اور ساتھ ہی نوازشریف کی ضمانت مسترد کرنے کی درخواست جمع کرادی ہے۔ نوازشریف کی ایک اپیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔


یاد رہے پنجاب کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی ، راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف 16ہفتوں سے آج تک لندن کے کسی اسپتال میں ایڈمٹ نہیں ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر درخواست پرمیڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس نے متعدد اجلاس کئے اور تمام رپورٹس کا جائزہ لیا، میڈیکل بورڈ نے رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔


راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا کوئی آپریشن ہوا نہ ہی کوئی آپریشن ہونے کی اطلاع دی گئی، ابھی تک کوئی آپریشن نہیں ہوا اور نہ ہی ہمیں کوئی ایسی اطلاع دی گئی، معاملے سے لگ رہا ہے ضمانت کیلئے معاملے کو طول دینے کی کوشش کی جارہی ہے، لہٰذا نوازشریف کی ضمانت میں توسیع قانونی اور طبی لحاظ سے نہیں بنتی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔