لاہور،اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے بھر میں ایس اوپیزپرسختی سےعملدرآمدکاحکم دیتے ہوئے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگرپابندیوں کا عندیہ دے دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عید کی تعطیلات کےدوران خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی جائیں، عثمان بزدار نے کہا ایس اوپیزپرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزمیں اضافہ ہورہاہے، انھوں نے کیسوں میں اضافے کے پیش نظراسمارٹ لاک ڈاؤن ، دیگرپابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کوروناکی چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان میں مزید 37 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والی والوں کی کل تعداد 22 ہزار 848 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورنا کےمثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 145 نئے کیسز سامنے آئے۔ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔