سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر8 ڈالر اضافے سے ایک ہزار825 ڈالر فی اونس ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایش کے مطابق 450 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار350 روپے ہوگئی۔تفصِلات کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے اضافے کے بعد93750ہزار روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔انٹربینک میں ڈالر کی قدر 17 پیسے بڑھ کر 159 روپے 30 پیسے ہے۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے اضافے سے 159 روپے 70 پیسےہے۔