Skip to content
ہفتہ, 28 نومبر 2026 ٹرینڈنگ کراچی کرکٹ صحت شوبز
بریکنگ
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر کا میدان سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ

شیئر کریں
قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئر کا میدان سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ

لاہور: قومی ہاکی ٹیم کے لیجنڈ کھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے میدان سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز احمد سینئر جلد اس متعلق باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کے مطابق شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ شہباز احمد سینئر کا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔
شہباز احمد سینئر کو ان کی تیز رفتاری، حیران کُن باڈی ڈاج، شاندار ڈربلنگ اور پھرتی کی وجہ سے میراڈونا آف ہاکی اور مین ود الیکٹرک ہیل جیسے القاب دیے گئے۔
شہباز احمد نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 92 گول کیے، ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے آخری بار 1994 میں ہاکی کا ورلڈکپ جیتا تھا۔
وہ پہلے کھلاڑی ہیں، جنہیں مسلسل 2 ہاکی ورلڈکپ (1990 اور 1994) میں مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز ملا۔
اس کے علاوہ شہباز احمد سینئر ہاکی کے واحد کھلاڑی ہیں، جنہیں حکومت پاکستان نے ہلال امتیاز سے نوازا ہے۔

شیئر کریں

https://urdu.voiceofsindh.com.pk/former-national-hockey-team-captain-shahbaz-senior-decides-to-enter-politics/

ویب ڈیسک
مصنف کے بارے میں

ویب ڈیسک

256 خبریں