سیکیورٹی ڈویژن کااربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تیار
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ مون سون کے موسم میں کراچی میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں جس کو مدنظررکھتے ہو ئے ڈی آئی جی سیکیورٹی ڈویژن مقصود احمد کی سربراہی میں سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسزڈویژن کی جانب سے شہر میں کسی بھی ہنگامی یا سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی عمران یعقوب منہاس کی جانب سے حال ہی میں اربن فلڈنگ ریسکیویونٹ کا افتتاح کیا گیاتھا۔جدید سازو سامان سے لیس ایس ایس یو کمانڈوز پر مشتمل اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم چھوٹی کشتیوں کے ہمراہ بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں میں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے چوبیس گھنٹے الرٹ رہے گی۔
اس موقع پر ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد کا کہناہے کہ اربن فلڈنگ ریسکیو ٹیم کے کمانڈوز نے لائف گارڈ کی تربیت ماہرین سے حاصل کی ہے۔