میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، حریم شاہ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی، شوہر نے شادی کے لیے خود پروپوز کیا۔ ٹک ٹاکر حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں یہ انکشاف کیا کہ شادی والدین کی شرکت کے بغیر اور مسنون طریقے سے ہوئی، چونکہ والدین میرے میڈیا میں آنے کے خلاف تھے لہٰذا انہوں نے شادی میں بھی شرکت نہیں کی

۔حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے لیے شوہر کی جانب سے پرپوز کیا گیا ،جب انہوں نے شادی کی پیشکش کی تو میں نے دو سے تین دن کا وقت مانگا اور پھر کچھ لوگوں سے مشورے کیے اور میرے دل سے ’ہاں‘ کی آواز آئی جس کے بعد ہماری شادی ہو گئی۔حریم شاہ نے کہا کہ شوہر کو تین چار ماہ پہلے سے جانتی ہوں لیکن اس دوران ہماری کوئی دوستی یا تعلق نہیں بنا،بس دو تین مرتبہ ملے ، دیکھا اور پھر شادی ہو گئی۔عروسی لباس سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں شادی کے روز روایتی دلہن نہیں بنی تھی اور نہ ہی میں نے شادی کی کوئی تصویر اب تک سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، نہ ہی کسی برائیڈل شوٹ کا تعلق میری شادی سے ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔