سپرہائی وے کراچی پر بکروں کے ساتھ صحرائی جہاز بھی لینڈ کرگئے

10 جون سے لگنے والی مویشی منڈی کے21 ویں روز نواب شاہ، نوشہرو فیروز، کندکوٹ، عمر کوٹ اور شہداد پور سےآنے والے خوبصورت نقش ونقار بنے یہ صحرائی اونٹ عوام کی توجہ کا مرکز بنےہوئے ہیں،بیوپاری ڈاٹی ،سکرائی،لاڑی اور ریگستانی نسل کے اونٹوں کی قیمتیں ایک سے پانچ لاکھ ڈیمانڈکررہے ہیں ہے،تھری صحرائی جہازوں کی قیمت چار سے چھ لاکھ مقرر ہے،عمرکوٹ سے آنے والے بیوپاری کا کہنا ہے کہ سندھی نسل کے اونٹ ہیں دو لاکھ سے کم دام میں نہیں دیں گے،کالے،بھورے، لال اور سنہری رنگ بھرے صحرائی اونٹ دل موہ لیتے ہیں اونٹ خریداری کیلئے آنےوالے شہریوں کا کہناہے کہ ہرسال کی طرح اس سال بھی اونٹ کی قربانی کریں گےپچھلے سال 70 ہزار میں اونٹ خرید لیا تھا ابھی پسند نہیں آیا،ننھے خریدار معاذ کا کہنا ہے کہ ہرسال اونٹ لینے آتے ہیں ابھی مناسب دام نہیں مل رہے’ترجمان مویشی منڈی یاور رضا چاولہ کا کہنا ہےکہ بیوپاریوں نے اونٹوں کی سجاوٹ میں دن رات ایک کررکھاہے،دیدہ زیب نقش و نقار بنے اونٹ آنکھوں کو بھلے لگتے ہیں،میڈیا ترجمان یاور رضا چاولہ نے مزید کہا کہ اونٹوں کے بلاک میں پانی ،بجلی اور چارے کی سہولت24 گھنٹے موجود ہے

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔