سیاست مولانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں، فواد چوہدری

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاست مولانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن فیصلہ کرے کہ ان کی پالیسی کیا ہے ؟ ن لیگ شہبازشریف اور مریم نواز کا جھگڑا ختم ہو تو اپنی پالیسی واضح کرے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی پالیسیوں کے باعث پاکستان جس گرداب میں پھنسا تھا اس سے باہر آ گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کے لیے ریلیف ہو گا اور ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ حزب اختلاف تنکوں کی طرح بکھری ہوئی ہے لیکن پھر بھی ہم حزب اختلاف کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔


تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کوعوامی طاقت اقتدار میں لے آئی جبکہ حزب اختلاف خود متحد نہیں اور ان کے درمیان انتشار ہے۔ مولانا فضل الرحمان نکاح وغیرہ پڑھایا کریں کیونکہ سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کا بجٹ ہماری کارکردگی کا عکاس ہو گا جبکہ ہمیں اتحادیوں نے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ ہم سیاسی بنیادوں پر تعیناتیاں اور بھرتیوں کا سلسلہ ختم کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔