پاکستان میں کورونا سےمزید 84 اموات
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 84 اموات ہوچکی ہیں ۔ جبکہ تفصِلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے۔ جبکہ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی۔اور 8 لاکھ 60 ہزار 385 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 30 ہزار 511 ہے
۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 105، خیبرپختونخوا 4 ہزار 135، اسلام آباد 763، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں 551 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔